بالی ووڈ ڈانسنگ کوئین مادھوری کی مویسقی کی دنیا میں انٹری

(میڈیا پاکستان)بالی ووڈ میں ڈانسنگ کوئین کے نام سے شہرت پانے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اب موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیے ہیں۔دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے بالی ووڈ میں ایک الگ پہچان رکھتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پروڈکشن کی دنیا میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک مراٹھی فلم پروڈیوس کرنے کا بھی اعلان کیا تھا مگر اب ان کی انٹری میوزک کی دنیا میں ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ میوزک البم ’دی فلم اسٹار‘ سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں جب کہ وہ اپنے میوزک کیریئر کا آغاز گانے ’تو ہے میرا‘ سے کریں گی جو انہوں نے اپنے مداحوں کے نام کیا ہے۔دھک دھک گرل کا کہنا تھا کہ موسیقی ہمیشہ سے ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہے اور وہ اپنے اس نئے کیریئر کا آغاز مداحوں کے لیے اچھے پیغام کے ساتھ کرنا چاہتی تھیں، جنہوں نے ہمیشہ مجھے ہر روپ میں پیار دیا تو اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا تھا کہ میں ان ہی کی تعریف اور قدردانی سے اس کیریئر کا آغاز کروں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مادھوری فلم نگری میں واپسی کے لیے اچھی کہانی کی منتظرمادھوری کا کہنا تھا کہ’ تو ہے میرا‘ کلاسیکل بھارتی لوک میوزک ہے جس میں مغربی پاپ میوزک بھی شامل ہے جب کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس کام کو مداح بے حد پسند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …