معروف اداکارمتھن چکر وتی کو 20 سال پہلے کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی بچی آج کہاں اور کس حال میں ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قسمت کبھی یوں بھی مہربان ہوتی ہے کہ انسان دیکھتے ہی دیکھتے پستیوں سے بلندیوں کا سفر صرف ایک لمحے میں ہی طے کر جاتا ہے ایسا ہی کچھ وشانی کے ساتھ ہوا۔ وشانی بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کی لےپالک بیٹی ہیںجو ان دنوں امریکہ میں تعلیم کے سلسلے میں مقیم ہیں۔ متھن کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا سے اداکاری کیتعلیم حاصل کی ہے اور اب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے بالکل تیار ہیں تاہم ڈگری موصول ہونے کے بعد وہ دوبارہ بھارت آجائیں گی۔واضح رہے کہ بیس
سال قبل متھن ممبئی کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے تو انہیں کچرے کے ڈھیر سے بچے کے رونے کی آواز آئی، بالی ووڈ اداکار آواز سْن کر رکے اور کپڑے میں لپٹی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …