لاس اینجلس : ٹیلر سوئفٹ نے نیا کاروبار ڈھونڈ لیا، امریکی گلوکارہ نے سانپ کی اشکال والی انگوٹھیاں بیچنی شروع کردیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی ایجنسی کے مطابق امریکی ادکاارہ و گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سوشل میڈیا سے منہ موڑنے کے بعد اپنی ویب سائٹ پر سانپ کی اشکال والی خوبصورت اور قیمتی انگوٹھیوں کی فروخت شروع کردی ہے، یہ انگوٹھیاں چاندی سے بنی اور پلاٹنیم پلیٹڈ ہیں جبکہ کچھ انگوٹھیاں 24 قیراط سونے کی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ کا ان دنوں نیا گانا ”واٹ یو میڈ می ڈو“ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے جو کہ اس کے گانوں کی البم ”ریپوٹیشن“ سے لیا گیا ہے۔
