’امریتا سنگھ کی نتھ میرے کیریئر سے زیادہ بڑی‘

سوشل میڈیا کی دنیا اتنی عجیب ہے کہ اگر ایک مرتبہ کوئی چیز یہاں شیئر ہوجائے تو وہ کبھی یہاں سے ختم نہیں ہوسکتی اور ہمیشہ واپس آتی ہے چاہے کتنی ہی پُرانی کیوں نہ ہو۔
ایسا ہی کچھ بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی شادی کی تصویر کے ساتھ ہوا، جو آج کل دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ان دونوں اداکاروں کی شادی کی تصویر آج کل دوبارہ کیوں شیئر ہورہی ہے، کیوں کہ نہ تو ان تاریخوں میں ان کی شادی ہوئی تھی اور نہ ہی اس ماہ میں انہوں نے علیحدگی اختیار کی۔
لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس تصویر کا دوبارہ وائرل ہونے کا مقصد صرف اور صرف امریتا سنگھ کی جانب سے پہنے گئی تنھ ہے، جو اتنی بڑی ہے کہ لوگوں کی توجہ اس کی جانب مرکوز ہورہی ہے۔
امریتا سنگھ نے اپنی شادی کے موقع پر نہایت خوبصورت انداز اپنایا، ساتھ میں ایک بہت بڑی نتھ بھی پہنی جس کا سوشل میڈیا پر مذاق بنایا جارہا ہے۔
ایک صارف نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امریتا سنگھ کی نتھ میرے فرینڈ سرکل (دوستوں کے گروپ) سے زیادہ بڑی نکلی‘۔
خیال رہے کہ 47 سالہ سیف علی خان نے 1991 میں 59 سالہ اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، سیف علی اپنی اہلیہ سے عمر میں 12 سال چھوٹے تھے، تاہم 2004 میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی، امریتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔
اس کے بعد سیف نے 2012 میں 36 سالہ اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی، گزشتہ سال ان دونوں کے ہاں بیٹے کی ہیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے تیمور رکھا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کرینہ کپور سیف علی خان سے عمر میں پورے 11 سال چھوٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …