شوبز کی دنیا میں جنسی نوازشات نئی بات نہیں،بھارتی اداکار شتروگھن سنہا کاانکشاف

نئی دہلی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار اور رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ سیاست اور شوبز کی دنیا میں جنسی نوازشات نئی بات نہیں، نہ صرف ان کا مطالبہ کیا جاتا ہے بلکہ اپنے طور پر دعوت بھی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا آگے بڑھنے کایہ پرانا اور مروجہ طریقہ ہے کہ ” تم مجھے خوش کرو، میں تمہیں خوش کروں گا“کوریوگرافر سروج خان اور رکن اسمبلی رینو کا چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ صدیوں سے ایسا ہی ہو رہا ہے اسلئے ایسی باتوں پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا سروج اور رینوکا چودھری نے جو کچھ کہاوہ اس سے اتفاق کر تے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں داخل ہونے کیلئے لڑکیوں کو اس قسم کے سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں۔ فلمی دنیا کی ہر لڑکی نے اس تذلیل اور تکلیف کا سامنا کیا ہوتا ہے۔ وہ ذاتی سطح پر اس قسم کے سمجھوتے کے خلاف ہیں مگر حقیقت سے نظریں چرائی نہیں جا سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …