انوشکا شرما ویرات کوہلی کے پیچھے پیچھے سری لنکا پہنچ گئیں

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے عاشق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ملاقات کیلئے سری لنکا پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کو 3 ،ْ0 سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم سری لنکا میں سیر کر رہی ہے تاہم بھارتی کپتان کی جیت خوشی کو دوبالا کرنے کیلئے انوشکا شرما بھی کولمبو پہنچ گئی، جہاں انہوں نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح کی جانب سے جاری تصاویر میں ورات کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ ٹیم کوچ روی شاستری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …