نئی دہلی:(میڈیا 92نیوز)دو ماہ قبل ہمیشہ کیلئے اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر جانے والی سری دیوی فلم ’’موم‘‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ کی حقدار ٹھہری ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں ایوارڈ انتظامیہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات انجام دینے والے اداکاروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو رواں سال فلم’’موم‘‘کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔