شوبز ڈیسک(میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی بیٹی سمیرہ ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 13 سالہ سمیرا کو اتنی توجہ ملنے کی وجہ ان کی کچھ تصاویر کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے ، یہ تصاویر اس بات کا پتا دیتی ہیں کہ بہت جلد وہ بھی بالی ووڈ میں قدم رکھ دیں گی۔
کرشمہ کپور نے اپنی بیٹی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں جس میں وہ سیاہ رنگ کی شرٹ اور بلیو جینز میں ملبوس تھیں۔ یہ تصاویر ایئر پورٹ پر لی گئی ہیں جن میں کرشمہ کپور نے پہلی بار اپنی بیٹی کے ساتھ پاپا رازی فوٹوگرافراز کیلئے پوز کیا ہے۔
کیا تیسری جنگ عظیم شروع ہونے میں کچھ ہی گھنٹے باقی رہ گئے؟ پوری دنیا میں ہنگامہ ، لوگوں نے حفاظتی اقدامات شروع کردیے
کرشمہ کپور کی بیٹی کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 13 سالہ سمیرا ان دنوں اپنی تعلیم میں مصروف ہیں اور انہوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی ماں کی طرح بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتی ہیں۔
سمیرا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پرستاروں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
کچھ نے سمیرا کو ہوبہو ماں کی کاپی قرار دیا ہے تو کچھ نے مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کر لے اس کے بعد شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کرے ، جبکہ کچھ دل جلوں نے مشورہ دیا ہے کہ سمیرا کے نین نقش ہیروئن بننے کے قابل نہیں ہیں اس لئے وہ امور خانہ داری میں ہی دلچسپی لے تو بہتر ہے۔
میں نے سیف علی خان سے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی سلمان خان کے ساتھ ۔۔۔۔کرینہ کپور نے اپنی زندگی کا ایک شرمناک واقعہ کھول کر رکھ دیا
پرستاروں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کی وجہ سے کپور خاندان نے سمیرا کے مستقبل کے حوالے سے سوچ بچار شروع کر دی ہے۔