زارا نور کا تنقید کرنے والی ماڈلز کو کرارا جواب

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس ویسے تو ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے پہنچانی جاتی ہیں، تاہم موقع ملنے پر وہ ریمپ پر ماڈلنگ کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتی۔اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں جاری ایف این کے ایشیاء فیشن ویک پاکستان کے ریمپ پر واک کی، جس دوران وہ نہایت پرجوش نظر آئیں۔یہ پہلی بار نہیں تھا جب اداکارہ نے کسی ریمپ پر واک کی ہو، لیکن پہلی مرتبہ انہیں ریمپ پر نوٹس کیا گیا جس کی وجہ ان کا نہایت پرجوش انداز تھا۔جہاں لوگوں نے ان کے اس انداز کو پسند کیا، وہیں کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا، اور تنقید کرنے والوں میں پاکستان کی چند ماڈلز بھی شامل تھیں۔ان ماڈلز نے زارا نور عباس کے ریمپ پر چلنے کے انداز کا مذاق ایک ویڈیو کے ذریعے بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل تو ہوئی جبکہ بعدازاں اداکارہ زارا نے بھی اسے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

Hey Dear Stunning Models!! You girls look amazing in this video and thank you for making me learn a few things about the world. Now i cant complain why women in the world have to fight so much for gender equality. That is because women don't build women. They bash at eachother like this. It's so sad. So so sad for all the people who are trying to empower women. They don't know that it is the women who dont let eachother grow. I am an Actor, not a model. I cant even imagine to be a model. It is so effortlessly amazing and tiring at the same time. But as an entertainer, it is my job to entertain my audiences. And thats what i did with my walk which was based on the theme of a warrior princess thus the belt and the boots were incorporated in my outfit. That is why designers choose actors as showstoppers for their walks. To add more drama. Some liked it, some didn't. My designer was happy and so was i. But anyway, all the best for tonight. Run the world, Girls!!

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ زارا نے خود کا مذاق اڑانے والی ماڈلز کو جواب تو دیا، لیکن اپنے جواب میں انہوں نے کسی کا نہ تو مذاق اڑایا اور نہ ہی کسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

زارا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’خواتین دوسری خواتین کو آگے نہیں بڑھاتی، وہ اس طرح دوسری خواتین کا مذاق اڑاتی ہیں، ان تمام افراد کے لیے یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں، وہ یہ نہیں جانتے کہ خواتین خود ہی دوسری خواتین کو آگے نہیں بڑھنے دینا چاہتی‘۔

ریمپ پر اپنے انداز کا حوالہ دیتے ہوئے زارا نے لکھا کہ ’میں ایک اداکارہ ہوں، میں ماڈل نہیں ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتی ایک ماڈل بننا، یہ کوئی آسان کام نہیں، لیکن ایک فنکار ہونے کی حیثیت سے میرا کام ناظرین کو محظوظ کرنا‘۔

زارا نے یہ بھی واضح کیا کہ جس کلیکشن کی نمائش کے لیے وہ ریمپ پر موجود تھیں اس کا نام ’جنگجو شہزادی‘ (Warrior princess) رکھا گیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریمپ پر اس انداز میں واک کی۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپنے شو میں تھوڑا ڈرامہ شامل کرنے کے لیے ہی ڈیزائنرز اداکاروں کو شو اسٹاپر کے طور پر منتخب کرتے ہیں، پھر چند کو یہ پسند آتا ہے اور کچھ اسے پسند نہیں کرتے۔انہوں نے اپنی بات کے آخر میں اگلے شو کی کامیابی کی امید ظاہر کی، جبکہ لڑکیوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔


زارا کی پوسٹ کے بعد انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی افراد نے ان کے سپورٹ میں آواز اٹھائی جن میں ان کے شوہر اسد صدیقی، ساتھی اداکارائیں قبریٰ خان اور سونیا میشال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …