شاہ رخ خان کی ایم ایس دھونی کی بیٹی کے ساتھ موج مستیاں


چنئی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان جہاں پانی پر احتجاج دنیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے وہیں کولکتہ نائٹ رائیڈز کے مالک شاہ رخ خان چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی کی بیٹی کے ساتھ مستیاں کرتے رہے ۔میچ میں شاہ رخ کی ٹیم چاہے کامیابی اپنے نام کرنے میں ناکام رہی لیکن سٹار فنکار کے ساتھ لی گئی تصویر مہندراسنگھ دھونی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے ان کی تعریفوں کے پل بندھ دیئے ۔تصویر میں شاہ رخ خان دھونی کی بیٹی کے ساتھ مختلف قسم کے منہ بناتے رہے ۔تصویر کو چنئی سپر کنگز کے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی وائرل کیا گیا ۔جس میں دھونی کی بیٹی شاہ رخ خان کے ساتھ خوش نظر آرہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …