سنی لیون کی شادی کی تصویر منظر عام پر

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے پہلی بار اپنی شادی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں دلہن کے روپ میں سنی بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

سنی لیون نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر پہلی بار اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں سنی سرخ رنگ کے لہنگے میں بھاری زیورات پہنے ہوئے ہیں۔

سنی لیون نے تصویر کے ساتھ دیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’’7 سال قبل ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے اورایک دوسرے سے محبت کرنے کاوعدہ کیا، میں ڈینئل سے کہنا چاہتی ہوں میں آج تم سے پہلے سے بھی زیادہ محبت کرتی ہوں، زندگی کے اس خوبصورت اور دلچسپ سفر میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘‘۔

سنی لیون کی اس تصویر کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا اور پسند کیا گیا ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سنی کو شادی کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید …