تینوں خانز پر بالی وڈ کی 600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ راج کرنے والے تینوں خانز سلمان ،شاہ رخ اور عامر خان پر ہر سال کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے رواںسال بھی تینوں خانز پر بھارتی فلم انڈسٹری نے اربوں روپے کی رقم لگائی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے بالی کے تینوں خانز سلمان ،شاہ رخ اور عامر خان پر بھارتی فلم انڈسٹری میںہر سال اربوں روپے لگائے جاتے ہیں اور اتنا ہی نہیں اس رقم میں ہر سال اضافہ ہوتا جاتا ہے کیونکہ بھارت کے علاوہ پوری دنیا کے شائقین بالی وڈ کے کسی دوسرے اداکار کے مقابلے میں تینوں خانز کی فلمیں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔اس سال بھی تینوں خانز پر تقر یباً 600 کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جب کہ سلمان خان کی فلموں پر باقی دونوں خانز سے زیادہ تقریباً 230 کروڑ کی رقم لگائی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …