بالی وڈ فلم ”اکتوبر “کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی


لاہور(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ فلم ”اکتوبر“ کو پاکستان میں نمائش کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ،فلم 13 اپریل کو سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ڈائریکٹر شوجیت سرکار کی زیر ہدایت بنی فلم میں ورون دھون اور نئی فنکار ہ بنیتا ساندھونے ہوٹل مینجمنٹ ورکرز کے کردار ادا کئے ہیں ۔فلم کا سنسر گزشتہ روز لاہور کے مقامی سنیما میں منعقدہ کیا گیا جس میں شامل اراکین سنسر بورڈ نے بغیر کسی کٹ کے فلم کو کی اجازت دے دی جبکہ وفاقی فلم سنسر بورڈ نے بھی ”اکتوبر “ کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے ۔فلم کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں ۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق ڈائریکٹر شو جیت سرکار ”اکتوبر “ست قبل وکی ڈونر ،پیکو اور پنک جیسی شاندار فلمیں بنا کر اپنی صلاحیتوں کالوہا منوا چکے ہیں اور انکی نئی فلم منفرد موضوع اور لیڈ فنکاروں کی شاندار آن سکرین کیمسٹری کے باعث فلم بینوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …