لاہور(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سوہائے علی ابڑو کی فلم ”موٹر سائیکل گرل “ کا نیا گانا ”اڑچلے “ریلیز کردیا گیا ،گانے کی گلوکاری علی نور نے کی ۔ہدایت کار اور اداکار عدنان سرور کی فلم ”موٹر سائیکل گرل“کامداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ،جس میں سوہائے علی آبڑو مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔فلم ’شاہ‘کے بعد یہ عدنان سرور کی دوسری فلم ہے ،جس کی کہانی حقیقت پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ اس فلم کی کاسٹ بھی کافی شاندار ہے ۔تاہم اس فلم کی سب سے بڑی خاصیت اس میں فلمائے گئے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے دلفریب مناظر ہیں ،جہاں سوہائے علی ابڑو موٹر سائیکل پر سفر کرتی نظر آئیں گی۔فلم رواں ماہ20 تاریخ کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔