فلم ”راضی “کا2 منٹ 21سیکنڈ کا نیا ٹریلر جاری

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)ہدایتکار میگھنا گلزار کی فلم ”راضی “ کا دومنٹ اور 21 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔فلم میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جن کی پاکستانی فوجی افسر (وکی کوشل )سے شادی ہوتی ہے لیکن عالیہ فوجی افسر کی بیوی ہوتے ہوئے بھی بھارت کی جاسوس بن جاتی ہے ۔فلم کی کہانی ہریندر سیکا کے ناول ”کالنگ سمٹ“ کی کہانی سے ماخوذ ہے ۔فلم11 مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …