اجے دیوگن کی فلم ”ریڈ “ بھی سوکروڑ کمانے میں کامیاب


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92نیوز)اداکار اجے دیو گن کی فلم ”ریڈ “ نے 100 کروڑ روپے کما لئے ۔فلم نمائش کے چوتھے ہفتے میں 100 کروڑکلب میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔فلم ”ریڈ “ رواں سال کی 100کروڑ روپے کمانے والی فلموں میں چوتھی فلم ہے جس نے ریلیز سے اب تک بہترین بزنس کیا ہے ۔فلم میں اجے دیوگن نے انکم ٹیکس افسر کا کردار ادا کیا جبکہ ایلینا ڈیکروز نے ان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے ۔فلم 16 مارچ کو سیمنا گھروں کی زینت بنی ،فلم کے ہدایتکار راج کمار گپتا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …