جیل سے رہائی کے بعد سلمان کی سلیم خان کی سالگرہ میں موج مستی


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)کالے ہرن شکار کیس میں رہائی کے بعد سلمان خان نے گزشتہ روز ”ریس 3 “ کے اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔اداکار سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جو دھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم ایک جیل میں گزارنے کے بعد ہفتہ کو انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ،دبنگ خان رہائی کے فوراً بعد پہنچے جہاں نے فلم ”ریس 3 “ میں شامل اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی ۔سلمان خان نے ممبئی میں سلیم خان کی سالگرہ میں شرکت کی خوب موج مستیاں کی ،اس موقع پر فلم ”ریس 3 “ کی پوری کاسٹ بھی موجود تھی ۔اداکار سلیم خان نے انسٹا گرام پر سالگرہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں سلمان خان کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں ۔سلیم خان کی سالگرہ کے موقع پر رتیش دیشمکھ ،بوبی دیول ،ڈیزی شاہ اور جیکولین فرنینڈس سمیت ریموڈ یسوزابھی موجود تھے جبکہ سلمان خان کے ساتھ تمام اداکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا ۔سلو میاں بھی کافی مستی کے موڈ میں تھے اب یہ جشن سلمان خان کی رہائی کا تھا یا سلیم خان کی سالگرہ کا ،اس حوالے سے سلو میاں ہی بہتر نتا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …