ورون دھون ”اکتوبر “ کی کاسٹنگ لسٹ میں نہیں تھے : ہدایتکار


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)ہدایتکار شوجیت سرکار نے کہا ہے کہ ورون دھون میری کا سٹنگ لسٹ میں نہیں تھے ،میں فلم ”اکتوبر “ کیلئے نئے چہروں کی تلاش میںتھا ۔جب میں نے فلم ”اکتوبر “ پر کام شروع کیا تو میری کاسٹنگ لسٹ میں ورون دھون نہیں تھے بلکہ میں فلم میں نئے چہرے متعارف کروانا چاہتا تھا لیکن پھر ایک دن ورون دھون میرے دفتر آئے اور مجھے وہ فلم کے کردار ”دان “کے لئے موزوں لگے اور میں انہیں فلم کیلئے کاسٹ کرلیا ،فلم میں ورون دھون کے ساتھ نئی اداکارہ بانیتا سندھو جلوہ گر ہوں گی ۔فلم 13 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …