رنبیر کپور اور وانی کپور پہلی بار فلم میں مد مقابل


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)اداکار رنبیر کپور ،سنجے دت اور وانی کپور کرن ملہوترا کی نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔رنبیر کپور بہت جلد سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں نظر آئیں گے ،جبکہ ان دنوں وہ فلم ”براہمسترا “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں لیکن اس کے ساتھ انہوں نے کرن ملہوترا کی نئی فلم کیلئے بھی معاہدہ کر لیا ہے ۔فلم میں پہلی بار وانی کپور اور رنبیر کپور پردہ سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ۔فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …