بھارت میں گھر آباد کرنے کو شادی سے کیوں جوڑا جاتا ہے ،ایکتا کپور


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)بالی وڈ فلم ساز ڈرامہ پر وڈیو سر ا یکتا کپور کو اس بات پر اعتراض ہے کہ ہندوستان میں لوگ گھر آباد کرنے کو شادی سے کیوں جوڑتے ہیں ۔ایکتا کا ماننا ہے کہ شادی اور گھر آباد کرنا دو الگ مسلئے ہیں ،اس لیے شادی کرنے کو گھر آباد کرنے سے نہیں جوڑا جائے ۔ایوارڈ وصول کرنے کے دوران ایک تقریب سے خطاب میں 42 سالہ ایکتا کپور نے کہا کہ انہیں تعجب ہے اور یہ اس بات کو سمجھ نہیں بار ہیں کہ بھارت میں گھر آباد کرنے کو شادی سے کیوں جوڑا جاتا ہے ۔ایکتا کپور کے مطابق ان سے متعد د بار صحافی یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ گھر کب آباد کر رہی ہیں ۔پروڈیوسر کے مطابق وہ کیوں گھر آباد کریں ،ان کا گھر آباد ہے ،صحافیوں کو گھر آباد کرنے اور شادی میں فرق کرنا چاہیے ۔کوئین آف اوپیرا کہلائی جانے والی ایکتا کپور کا کہنا تھا کہ ان کا کیرئیر قیاس آرائیوں سے آگے بڑھ چکا ہے ،وہ جنسیت کے موضوعات پر فلمیں اور قدامت پرست خاندانوں کے گرد گھومتی کہانیوں پر مبنی ڈرامے بناتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …