کانز فلم فیسٹیول ،سونم کی شادی پھر ملتوی ہونے کا خدشہ


ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)گزشتہ ماہ 24 مارچ کو خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ اداکارہ سونم کپور رواں برس 12مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی ۔تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہونے کا مکان ہے ۔دکن کیر ونیکل نے اپنے ذرائع سے خبر میں بتایا کہ آئندہ ماہ8 مئی سے19 تک کانز فلم فیسٹیول ہوگا ،جس میں سونم کپور شرکت کریں گی ۔خبر کے مطابق کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے باعث سونم کپور کی شادی ایک بار پھر مخر ہوگی ،تاہم امکان ہے کہ ان کی شادی یکم جون سے قبل ہوگی ۔اگرچہ کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی دیگر ادا کارائیں بھی شرکت کرتی ہیں ،تاہم سونم کپور اور ایشوریا رائے کے فیشن اور لباس کے چرچے رہتے ہیں ۔اطلاعات تھیں کہ سونم کپور مارچ یا اپریل میں یہ شادی کرینگی ،تاہم سری دیوی کی موت کے باعث ان کی شادی منسوخ کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …