فلم شعلے کے راج کشور چل بسے

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ اداکار راج کشور 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔راج کشور طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور علی الصبح حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔راج کشور نے فلمی کیرئیر میں کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں پڑوسن ،آسمان ، ممبئی ٹو گو اور کرن ارجن سمیت کئی شامل ہیں ۔آنجہانی اداکار نے شہرہ آفاق فلم شعلے میں بھی قیدی کا مختصر کردار ببھایا جب کہ سنیل دت ،کشور کمار سمیت کئی سپر اسٹارز کے ساتھ معاون اداکار کے طور پر کام کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …