چیلنجنگ کردار ادا کرنا چاہتی ہوں :اروشی روٹیلا


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ اداکارہ روٹیلا نے کہا ہے کہ وہ بطور اداکارہ خود کو مخصوص کرداروں تک محدود نہیں کرنا چاہتیں بلکہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے چیلنجنگ کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ۔میں ایک حوصلہ مند اور مضبوط لڑکی ہوں اور فلم انڈسٹری میں یا کہیں بھی کسی کو بھی مجھ سے بدتمیزی اخلاقی سلوک کرنے کی ہمت نہیں ہے اور دیگر خواتین کو اپنے ساتھ کسی کو بھی غیر اخلاقی سلوک یا بدتمیزی نہیں کرنے دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میں بطور اداکارہ خود کو مخصوص کرداروں تک محدو د نہیں کرنا چاہتی بلکہ اداکار رانہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے چینجنگ کردار ادا کرنے کی خواہاں ہوں اور ایکشن اور کھیلوں پر فلم کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں نے مکسڈ مارشل آرٹس ،تائی کوانڈو،جمناسٹک ،باکسنگ ،باسکٹ بال میں تربیت لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …