ایک فلم سے سنجے دت کو جج کرنا ممکن نہیں :بومن ایرانی


ممبئی(شوبزڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)بالی وڈ اداکار بامن ایرانی نے کہا ہے کہ 3 گھنٹے کی فلم سے اداکار سنجے دت کو جج نہ کریں ،ان سے متعلق کوئی رائے اپنانے سے پہلے بطور انسان جاننا ضروری ہے ۔انہیں لوگوں کا ایک سیلبرٹی کو اس کی زندگی پر بننے والی فلم سے جج کرنا یا کوئی رائے اپنانا بالکل بھی پسند نہیں ہے ،3 گھنٹے میں کسی شخص سے متعلق رائے یا ججمنٹ نہیں دی جا سکتی ،یہ اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کہ وہ کس قسم کا انسان تھا یا ہے اور نہ ہی 3 گھنٹے کی فلم سے اس کی پوری زندگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ ان کے ساتھی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سے کوئی نتائج اخذ نہیں کریں گے ،اگر آپ سنجے دت کو جج کرنا چاہتے ہیں یا ان سے متعلق کو ئی رائے اپنانے سے پہلے آپ کو بطور انسان انہیں جاننا ہو گا ۔اداکار بومن ایرانی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کیمیو رول کریں گے جبکہ فلم میں اداکار رنبیر کپور ،انوشکا شرما ،منیشا کوئرالہ ،پاریش راول ،دیا مرزا ،سونم کپور ،تبو اور دیگر شامل ہیں ۔ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم رواں سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

سشانت سنگھ کے اچانک چھوڑ جانے پررشتہ ختم ہوا، انکیتا لوکھنڈے

ممبئی: بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اداکار سشانت سنگھ سے تعلقات ختم ہونےکی وجہ  سے 7 …