ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)بالی وڈ کے معروف اداکار راہول رائے کی فلم ”ویلکم ٹو رشیا“ سے فلمی دنیا میں واپسی کریں گے ۔راہول رائے انسٹاگرام پر فلم ”ویلکم ٹو رشیا “کے سیٹ سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرا کردار بدمعاش پولیس اہلکار ارسن کا ہے جو آدھا بھارتی اور آدھا روسی ہے اور روسی مافیا کے منسلک ہوتا ہے ،جو بہت منفرد اور دلچسپ کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی جاری ہے ،جو رواں سال ریلیز کی جائے گی اور مجھے فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے ۔فلم کے ہدایتکار نیتن گپتا اور پیشکش نیلو فلمز کی ہے ۔اداکار راہول رائے 2007 ءمیں رئیلٹی ٹی وی شو ”بگ باس“ کا پہلے سیزن کے فاتح رہ چکے ہیں ۔
