ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ کوریوگرافر ،اداکار وہدایتکار پرابھود یوا فلم ”دبنگ 3 “کی ہدایتکاری کریں گے۔اس سلسلے میں کوریوگرافر واداکار پرابھودیو اکا کہنا ہے کہ وہ اداکار سلمان خان اور اباز خان کیلئے دبنگ سلسلے کی تیسری فلم ”دبنگ 3 “کی ہدایتکاری کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے بہت اچھے دوست ہیں اور جب سلمان اور ارباز خان نے مجھے فلم کی ہدایتکاری کیلئے کہا تو میرےپاس انہیں ناں کہنے کا کوئی جواز نہیں بچتا تھا ۔ سلمان خان ،سونا کشی سہنا مرکزی کردار ادا کرینگے ۔
