ممبئی (شوبز ڈیسک/میڈیا92 نیوز)اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار رنویر سنگھ کو فلم ”گلی بوائے “کے کردار سے مخاطب کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔عالیہ بھٹ نے ٹویٹر پر اداکار رنویر سنگھ کو فلم ”گلی بوائے “کے کردار ”ٹوٹو “سے مخاطب کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔جس پر اداکار رنویر سنگھ نے انہیں فلم کے کردار ”لولو“سے مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
