لاس اینجلس (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بدلے کی آگ میں جلتے شخص پر مبنی نئی سائنس فکشن تھرل فلم ”اپ گریڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ہدایت کار لی ہینل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے تاہم دہشت گردوں کے حملے میں جسمانی معذوری کا شکار ہو جاتا ہے ۔اس معذروی سے نجات پانے کیلئے اس کی کمر میں ایک ایسی کمپیوٹر ائز ڈچپ لگا سی جاتی ہے جو اس کے جسم اور دماغ پر قابض ہو جاتی ہے اور یہ شخص معصوم افراد کا قتل کرنا شروع کر دیتا ہے ۔جیسن بلم ،کیلی فرینسی اور برائن جونز کی مشترکہ پر وڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار لوگن مارشل گرین نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں بیٹی گیبریل ،ہیر یسن ،گلبر سٹسن ،مائیکل فروسٹر اور بینڈ کٹ ہارڈی شامل ہیں ۔فلم یکم جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔