کالے ہرن کا شکارسلمان خان کو 2 سال قید کی سزا

(شوبز ڈیسک /میڈیا92نیوز)بھارتی ریاست جودھ پور کی مقامی عدالت نے کالے ہرن کے شکار کیس کا 20 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو 2 سال قید کی سزا سنا دی جب کہ نامزد دیگر اداکاروں کو بری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت نے ادکار سلمان خان، سیف علی خان، اداکارہ تبو، نیلم اور سونالی باندرے کے خلاف کالے ہرن کے شکار کا محفوظ کردہ فیصلہ سنایا۔

اس موقع پر تمام ملزمان کمرہ عدالت میں موجود تھے جب کہ جج نے اداکار سلمان خان کو نایاب 2 ہرنوں کے شکار کا مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید کی سزا کا حکم دیا جب کہ سیف علی خان، اداکارہ تبو، نیلم اور سونالی باندرے کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ سلمان خان سمیت نامزد دیگر اداکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے 1998 میں فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ کے دوران 2 نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …