(ویب ڈیسک/میڈیا 92نیوز)
نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل شیری شاہ نے اپنی نئی فلم کیلئے نہ صرف اپنا وزن کم کرکے 40 پونڈ اضافہ کرلیا بلکہ اپنے بالوں کی بھی قربانی دے دی۔
جیوچینل کے مقبول ترین ڈرامے’’یہ زندگی ہے‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور پاکستانی اداکارہ شیری شاہ اپنی اگلی فلم کیلئے وزن میں40 پونڈ اضافہ کرنے کے ساتھ اپنے بالوں کی قربانی دیتے ہوئے گنجی ہوگئیں۔
پاکستانی اداکارہشیری شا ہ کی فلم کیلئے بالوں کی قربانی
شیری شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری کےنامور اداکارو ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم میں کام کررہی ہیں جس کانام تاحال فائنل نہیں کیا گیا ہے، اسی فلم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ شوبز کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ کو نئے روپ میں دیکھ کر مداح شدید حیرانی کاشکار ہیں۔
ہمیشہ مزاح اور گلیمرس سے بھرپور کرداروں میں نظر آنے والی خوبرو شیری نے یہ منفرد روپ کردار کی ڈیمانڈ کیلئے اپنایا ہے۔