ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)2 دن قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی اداکارہ دپیکا پدوکون اور رنویر سنگھ رواں برس کے اختتام میں شادی کرلیں گے ۔خبر کے مطابق رنویر اور دپیکا رواں برس ستمبر یا دسمبر کے کسی بھی چار دنوں میں شادی کریں گے ،تاہم ان کی شادی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی ۔تاہم اب ایک معروف بھارتی شوبز ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ دراصل دونوں اداکاروں کی شادی ہو چکی ہے ،دکھاوے کے لیے تقریب ہونا ابھی باقی ہے ۔”سی این این نیوز18“اور”سی این بی سی ٹی وی 18 “جیسے نشریاتی اداروں کے مالک میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 کے تحت چلنے والی معروف شوبز ویب سائٹ ’فرسٹ پوسٹ ‘کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پدوکون نے انہتائی راز داری سے شادی کر لی ۔ویب سائٹ نے اپنی خبر میں دعوی کیا کہ انہیں اداکاروں کے قریبی دوستوں نے شادی کی تصاویر بھی فراہم کی ہیں ،تاہم ویب سائٹ نے تصاویر کو شائع نہیں کیا ۔ویب سائٹ میں یہ بھی نہیں بتایاگیا کہ دپیکا اور رنویر کی شادی کس تاریخ کو اور کس مقام پر ہوئی ،تاہم بتایا گیا کہ شادی کی تقریب انہتائی راز داری میں منعقد کی گئی ۔خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے علاوہ صرف 15 افراد نے شرکت کی ۔بتایا گیا ہے کہ شادی کے موقع پر دپیکا پڈوکون نے معروف ڈیزائن ہاﺅس ’سابیا ساچی ‘کی چولی اور اسکرٹ جب کہ رنویر سنگھ نے ڈیزائنرنر یندراکمار کے کپڑے زیب تن کیے ۔انٹرٹیمنٹ ویب سائٹ نے خبر میں دعوی کیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے شادی کرلی ہے ،بس اب شابز ،صحافیوں ،رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے دعوتوں اور تقاریب کا اہتمام کرنا باقی ہے ۔
