ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں ابوظہبی میں فلم”ریس تھری“کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔جیکولین فرنینڈس نے سلمان خان کے ساتھ بنائی گئی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان جیکولین فرنینڈس ،انیل کپور ،بوبی دیول ،ڈیزی شا ،اور ثاقب سلیم شامل ہیں ،فلم کے ہداتیکار ریموڈی سوزا ہیں ۔فلم 15 جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔
