واشنگٹن (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)ہالی وڈ کے لیجنڈری اداکار آرنلڈ شواز نگر کے دل کے سرجری کے فوری بعد ادا کیا گیا جملہ ”آئی ایم بیک “سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا ،تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کے 70 سالہ اداکار آرنلڈ شوارز ینگر کی جمعرات کے روز دل کی سرجری کے بعد طبیعت میں واضح بہتری آئی ۔ہوش میں آنے کے بعد انھوں نے کہا ،’آئی ایم بیک ‘ترجمان نے کہا کہ آرنلڈ شوازنگر کے 20 سال قبل سرجری کے دوران دل کے وال تبدیل کیے گئے تھے ،جن کی مدت پوری ہوچکی تھی ،جس کے باعث آپریشن ناگز یر تھا۔
