شاہ رخ خان ہالی وڈ ڈائر یکٹر کرسٹوفرنو لان کے مداح

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)اداکار شاہ رخ خان معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر کر سٹوفرنولان کے مداح نکلے ۔بالی وڈ بادشاہ اداکار شاہ رخ خان کے پوری دنیا میں مداح ہیں لیکن اداکار شاہ رخ خان معروف ہالی وڈ ڈائر یکٹرکر سٹوفرنولن کے مداح ہیں ۔اداکار شاہ رخ خان نے ان دنوں بھارت کے دورہ پر آئے معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر کر سٹوفرنولان کے ساتھ لی گئی سیلفی ٹوٹیر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا فین بوائے لمحہ ہے ،بطور آرٹسٹ سیلیو لائڈ کے فضائل سے متعلق کرسٹوفر نولان اور مس ٹیکا ڈین کو سننا مجھے بے حد متاثر کرتا ہے ۔اداکار شاہررخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ”زیرو “کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید …