شاہد کپور کا بھاری معاوضہ قبول نہیں :امتیاز علی

ممبئی(شوبز ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)بالی وڈ ہدایتکار امیتاز علی نے کہا ہے کہ شاہد کپور کا بھاری معاوضہ قبول نہیں ہے ۔شاہد کپور نے پدماوت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچے کے بعد اپنی اداکاری کے معاوضے میں اضافہ کر دیا ،مگر اس اقدام سے شاہد کے لئے نئی فلم میں مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں ۔ہدایتکار امتیاز علی شاہد کو نئی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں مگر ان کے بھاری معاوضے کے باعث امتیاز علی ان کیساتھ فلمی معاہدہ کرنے سے قاصر ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ شاہد کا بھاری معاوضہ قبول نہیں اگر انہوں نے معاوضہ کم نہ کیا تو وہ کسی اور اداکار کو فلم میں کاسٹ کر لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …