ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)اداکارہ ہریتک روشن شاعر بن گئے ،ہریتک روشن کی ایک مختصر وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ شاعری کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ہریتک روشن اس ویڈیو میں ڈرکو ختم کرنے کا پیغام دے رہے ہیں کہ کیسے ڈر سے ڈر نے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنایا جاسلتا ہے ۔یہ طریقہ ہریتک شاعری کے ذریعے بتا رہے ہیں ۔ہریتک نے یہ ویڈیو اپنے بڑے بیٹے کے لئے پیش کی ہے ۔ہریتک رواں ان دنوں فلم ”سپر30 “اور ”کرش4 “پر کام کررہے ہیں ۔
