دبئی :فواد خان اور دیپکا دو سال بعد سٹیچ پر جلوے بکھیریں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک / میڈیا92 نیوز)نامور پاکستان اداکار فوادخان اور بالی وڈ کی مپل گرل دیپکا پڈوکون دوسال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا پڈوکون اور فواد خان کی جوڑی کل دبئی میں ہونے والے ایک اسٹیج شو کے دوران تقریباً دوسال بعد ایک بار پھر جلوے بکھیرتی نظر آئے گی ۔تقریب میں فواد اور دیپکا کے علاوہاداکارہ ودیا بالن ،جیکی شروف اور عرفان خان سمیت بالی وڈ کے متعدد اداکار جلوے بکھیریں گے ۔اس سے قبل دونوں اسٹارز نے ایک ساتھ تقریباً دوسال پہلے ممبئی میں ایک تقریب میں بطور اسٹا پر شرکت کی تھی اور اپنی خوبصورت کیمسٹری سے تمام لوگوں کے دل جیت لیے تھے ۔دیپکا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے فواد خان کا کہنا تھا کہ دیپکا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت خواشگوار ہے ،اور اس وقت میں کیا محسوس کررہا ہوں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں

سشانت سنگھ کے اچانک چھوڑ جانے پررشتہ ختم ہوا، انکیتا لوکھنڈے

ممبئی: بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اداکار سشانت سنگھ سے تعلقات ختم ہونےکی وجہ  سے 7 …