جیکولین نے کتھک ڈانس دیکھنا شورع کر دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی کتھک ڈانس کی استانی چروی نے کہا ہے کہ جیکولین فرنینڈس بہت محنت سے کتھک ڈانس سیکھ رہی ہیں اور وہ بخوبی جانتی ہیں کہ انہوں نے کس سٹیپ پر چہرے کا کیسا تاثر دینا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکولین فرنینڈس ان دنوں پول ڈانس کے بعد اب کتھک ڈانس کی تربیت لے رہی ہیں ۔ان کی استانی چروی کا کہنا ہے کہ جیکولین ایک بہترین ڈانسر ہیں جو بخوبی جانتی ہیں کہ انہوں نے حاضر ین کے سامنے چہرے کے تاثر کیسے دینے ہیں ۔جیکولین فرنینڈس ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ”ریس تھری “پر کام کررہی ہیں جو جلد ہی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔فلم کے ہدایتکار ریموڈی سوزا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …