امیتابھ”سائی را“ میں مختصر کردار ادا کریں گے

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن فریڈم فائٹر ایالا واڈانر سمہاریڈی کی زندگی پر بننے والی فلم ”سائی را“میں مختصر کردار کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ اور ”102 ناٹ آﺅٹ “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔امیتابھ بچن ان دنوں فلموں کے ساتھ ساتھ فریڈم فائٹر اولاو دانر سمہار یڈی کی زندگی پر بننے والی فلم ”سائی را“ میں مختصر کردار ادا کریں گے ۔فلم میں ان کے کردار کی پہلی ٹیسٹ لک جاری کی گئی ہے جس میں سفید بالوں اور سفید داڑھی کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔فلم کی عکسبندی حیدر آباد میں جاری ہیں ۔فلم کے ہدایتکار سرندریڈی ہیں ۔فلم آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

سشانت سنگھ کے اچانک چھوڑ جانے پررشتہ ختم ہوا، انکیتا لوکھنڈے

ممبئی: بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اداکار سشانت سنگھ سے تعلقات ختم ہونےکی وجہ  سے 7 …