بالی وڈ سٹارز کے امبانی کے بیٹے کی منگنی میں جلوے

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بھارت کے معروف صنعت کار ارب پتی مکیش امبانی کے شوبز اور کرکٹ سے تعلقات نئے نہیں ہیں ۔شاید ہی کوئی بولی وڈ اداکار یا اداکارہ ہوجو ارب پتی مکیش امبانی کے ایک پیغام پر ان کی پارٹی میں شرکت کرنے سے انکار کرے۔مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی حال ہی میں ہیروں کے تاجر رسیل مہتا کی بیٹی شلو کا مہتا سے منگنی ہوئی۔ارب پتی خاندان کے بڑے بیٹے کی منگنی کے لیے ریاست گووا کا شاندارریزارٹ منتخب کیا گیا ،جہاں دونوں خاندان کے افراد سمیت انہتائی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔منگنی کے بعد امبانی خاندان نے شوبز ،کاروباری ،میڈیا وفیشن سے وابستہ افراد کے لیے ممبئی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں ایشوریا رائے سے لے کر کترینہ کیف اور کرن جوہر سے لے کر شاہ رخ خان تک سب ہی بڑے سٹارز خوش دکھائی دیے ۔عامر خان کی بیوی کرن رانے اپنے مسٹر پر فیکشنسٹ کے ساتھ شرکت کرنے کے بجائے کرن جوہر کے ساتھ شرکت کی ۔ایسے ہی ایشوریا رائے بھی اپنے شوہر ابھیشک بچن کے بغیر اپنی معصوم بیٹی ارادھیہ کے ساتھ نظر آئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …