ممبئی(شوبز ڈیسک / میڈیا92 نیوز)بالی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم سیریز ”ڈان “ میں یقینا جنگلی بلی یعنی پریانکا چوپڑا کے ایکشن نے سب کے دل جیت لئے تھے ۔تاہم ان کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ وہ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان اور فرحان اختر نے تھرلر کرائم سیریز کی تیسری فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ،جس کے لیے سکرپٹ اور کاسٹ کو مکمل کرنے پر بھی کام جاری ہے ۔اطلاعات ہیں کہ سیریز کی تیسری فلم میں پریانکاچوپڑا کی جگہ کسی نئی اداکارہ کو شاہ رخ خان کے مقابلے میں کاسٹ کر کے سکرپٹ میں بھی تھوڑی سی تبدیلی کی جائے گی ۔ٹئمز آف انڈیا کے مطابق ”ڈان تھری“میں شاہ رخ خان کے ساتھ اس بار اس سیریز کے فلمساز فرحان اختر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔اطلاعات کے مطابق فرحان اختر اپنی ہی اس کرائم تھرلر سیریز کی تیسری فلم میں پولیس والے کے روپ میں نظر آئیں گے ،جوڈان کو ڈھونڈنے کا کارنامہ سرانجام دیں گے ۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں کس نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا ۔فلم کو 2020 ءتک ریلیز کیا جائے گا۔
Read Next
12 فروری, 2024
ارشد وارثی نے 25 سال بعد اپنی شادی رجسٹر کیوں کروائی؟ وجہ سامنے آگئی
7 فروری, 2024
سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ شادی؟ اداکارہ کا بیان آگیا
5 فروری, 2024
ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا
5 فروری, 2024
باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری
21 دسمبر, 2023