ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)اداکارہ سونم کپور اپنے والد انیل کپور کے فلم ”ریس تھری“میں شمشیر کے کراد پر بہت خوش ہیں ۔انیل کپور فلم ”ریس تھری “میں سلمان خان کے باس شمشیر کا کردار ادا کریں گے جس پر ان کی بیٹی سونم کپور بہت خوش ہیں ۔سلمان خان نے انیل کپور کے کردار کی ایک جھلک بھی شیئر کی ہے۔جسے دیکھنے کے بعد اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے والد انیل کپور نے اپنا کردار انہتائی عمدگی کے ساتھ نبھایا ہے ۔ماضی کی طرح ان کا یہ کردار بھی لوگوں میں پسند کیا جائے گا ۔فلم کی کاسٹ میں انیل کپور ،سلمان خان ،ڈیزی شاہ ،جیکولین فرنینڈس ،بوبی دیول اور ثاقب سلیم شامل ہیں ۔فلم کے ہداتیکار ریموڈی سوزا ہیں ۔فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
