سونو سود فلم ”سمبا “کا حصہ بن گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)بالی وڈ اداکار سونوسود فلم ”سمبا“کا حصہ بن گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کی فلم میں ویلن کے کردار کے لئے پہلے ابھیشیک بچن کا نام سامنے آیا ان کے انکار کے بعد آرمدھون کے نام کا اعلان کیا گیا لیکن وہ بھی کندھے کی سرجری کے باعث فلم کا حصہ نہیں بن سکے اور اب اسی کردار کے لئے اداکار سونوسود کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے،فلم میںرنویرسنگھ اور سارہ علی خان اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …