ریس تھری کے ایکشن مناظر کی عکسبندی جیکولین فرنینڈس زخمی

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)بالی وڈ کی آنے والی ایکشن تھرلرفلم ”ریس تھری“یقینا فائٹ،سسپینس اور ایکشن کا بہترین امتنراج ہے،جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ایکشن تھرلر فلم کی شوٹنگ اس وقت ابوظہبی میں جاری ہے ،جہاں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس ایکشن شوٹ کروانے میں مصروف تھیں ۔ایکشن سین شوٹ کروانے کے دوران جیکولین فرنینڈس جسم کے حساس عضوکو زخمی کروا بیٹھیں ۔ان کی آنکھ میں چوٹ لگی،جس وجہ سے انہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈس کا مقامی ہسپتال میں ابتدائی ولاج کرنے کے بعد انہیں فارغ تو کر دیا گیا ،تاہم انہیں چند دن تک مسلمل ہسپتال آنے کی ہدایت کی گئی ۔فلم کے پروڈسر رومیوڈی سوزا نے بھی جیکولین فرنینڈس کی آنکھ میں زخم لگنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں معمولی چوٹ لگی۔اطلاعات ہیں کہ جیکولین فرنینڈس کچھ دن آرام کرنے کے بعد ہی فلم کی ٹیم کو جوائن کرینگی ۔واضح رہے کہ ’ریس تھری ‘میں جیکولین فرنینڈس ایکشن مناظر دکھاتی نظر آئیں گی،انہوں نے فلم کیلئے خصوصی طور پر مکسڈمارشل آرٹ ایم ایم اے ‘کی بھی تربیت لی ہے۔فلم میں جیکولین فرنینڈس کے علاوہ ڈیزی شاہ ،سلمان خان ،بوبی دیول اور ثاقب سلیم سمیت بھی شامل ہیں ۔یہ فلم ’ریس‘سیریز کی تیسری فلم ہے،اس سے قبل دونوں فلموں میں مرکزی کردار سیف علی خان نے ادا کیا تھا،تاہم اس بار ان کی جگہ سلمان خان نے لی ہے ۔فلم کو رواں برس 15 جون کو ریلیز کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …