جیکی شروف بیٹے ٹائیگر کے خطرناک سٹنٹ سے پریشان

ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)جیکی شروف فلموں میں ٹائیگر شروف کے خطرناک سٹنٹ کرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ۔معروف بالی وڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے انہتائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور آج ان کا شمار بالی وڈکے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے ،ٹائیگر شروف نوجوانوں میں حد مقبول ہیں اور اس کی وجہ صرف فلموں میں ان کے ایکشن اسٹنٹ ہیں ،لیکن انہیں اسٹنٹ کی وجہ سے ٹائیگر کے والد جیکی شروف کافی پریشان رہتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میں اپنی فلمی زندگی کو والد سے دور رکھتا ہوں اور اس کی وجہ صرف خطرناک ایکشن اسٹنٹ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ والد جیکی شروف کو ایک دن پہلے تک بھی شوٹنگ کے بارے میں نہیں بتایا کیوں کہ اس میں خطرناک ایکشن اسٹنٹ شامل ہوتے ہیں ۔ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کا ڈر سمجھ سکتا ہوں،میں ان کا بیٹا ہوں اور اسی وجہ سے وہ پریشان ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ بہت زبردست انسان ہیں لیکن جب بھی کبھی میں کوئی ایسا کام کرتا ہوں تو جیکی شروف ڈر جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …