کراچی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)نامور گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔گلوکار شہزاد رائے کا شمار نہ صرف پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی ساجی خدمات کے صلے میں پاکستان حکومت کی جانب سے ایک بار پھر انہیں پاکستان کے معتبر ترین ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔شہزاد رائے نے حکومت کی جانب سے ایوارڈ ملنے کی خوشخبری ٹوئٹر پر تمام لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا لہ”مجھے معلوم ہے لہ ہمارے ملک میں بہت سارے ہیروز سماج کی بہتری اور معاشرے کی فلاح کیلئے بے لوث خدمت کررہے ہیں لیکن انہیں عوامی طور پر کوئی نہیں پہچانتا ،میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں ۔“شہزاد رائے کو ستارہ امتیاز سے نوازے جانے پر ان کے چاہنے والوں سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔گلوکار اداکار علی ظفر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ”ہمیں آپ پر فخر ہے سر“ ۔شہزاد رائے کو گزشتہ برس اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے انسداد منشیات اور جرائم کا اعزازی سفیر نامزد کیا گیا تھاجبکہ رواں ماہ 12 مارچ کو شہزاد رائے نے یواین اوڈی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی ۔شہزاد رائے کی این جی او کو 2005ءکے زلزلے میں متاثرین کی بحالی کیلئے خدمات سرانجام دینے پر بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔واضح رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول اعزاز ہے جو انفرادی طور پر پاکستان کی سیکیورٹی ،مفادات ،عالمی امن ،ثقافت اور خدمت کے لیے اہم کردار ادا کرنے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔
Read Next
12 فروری, 2024
ارشد وارثی نے 25 سال بعد اپنی شادی رجسٹر کیوں کروائی؟ وجہ سامنے آگئی
7 فروری, 2024
سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ شادی؟ اداکارہ کا بیان آگیا
5 فروری, 2024
ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا
5 فروری, 2024
باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری
21 دسمبر, 2023