نئی فلم کا نام ”شدت“ نہیں :کرن جوہر

ممبئی(شوبز ڈیسک / میڈیا 92 نیوز) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ ہدایتکار ابھیشیک ورما کی نئی فلم کا نام ”شدت “نہیں ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت کا ہدایتکار ابھیشیک ورما کی نئی فلم کا حصہ بننا ہمارے لئے اعزاز کا باعث ہے لیکن فلم کا نام ”شدت “نہیں ہے،فلم کی عکسبندی اپریل کے وسط میں شروع کی جائے گی۔جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں فلم کی کاغذی کارروائی مکمل کی جارہی ہے جبکہ اس فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید …