بیمار اداکارہ کی سلمان خان سے مالی مدد کی التجا

ممبئی (شوبز ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)بالی وڈ سلطان سلمان خان سے ان کی ساتھی اداکارہ نے بیماری کی حالت میں مدد کی التجا کی ہے۔سلمان خان سے ان کی فلم ’ویرگاتی‘کی ساتھی اداکارہ پوجا ڈڈوال نے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ”ویرگاتی “1995 ءمیں ریلیز ہوئی تھی،ایکشن تھرلر فلم میں سلمان خان اور دیویادتا نے مرکزی کردار کیا تھا،جب کہ اسی فلم میں پوجا ڈڈوال اور اتن اگنی ہوتری بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔اسی فلم میں کام کرنے والی پوجاڈڈوال نے اگر چہ کئی سال پہلے ہی اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا،تاہم انہوں نے ’ویرگاتی ‘کے علاوہ ’انتقام ،ہندوستان اور دبدبا‘ نامی فلموں میں کام کیا۔ فلم نگری سے کئی سال تک غائب رہنے والی پوجاڈڈوال کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ ٹی بی اور پھیپھروں کے مرض میں مبتلا ہیں ،جن کہ ان کی مالی حالت انہتائی اپتر ہوچکی ہے۔وہ گزشتہ 15 روز سے ممبئی کے شودی ہسپتال میں داخل ہیں ۔مالی تنگدستی کی زندگی گزارنے والی پوجاڈڈوال نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سلمان خان سے مدد کی التجا کیلئے رابطے کرنے کی بھرپور کوشش کی ،تاہم ان کا اداکار سے رابطہ نہیں ہو پایا۔پوجا ڈڈوال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساتھی اداکار سے رابطہ نہیں پایا۔پوجا ڈڈوال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساتھی اداکار سے مالی مدد کی التجا کے لیے اپنی ویڈیو بھی جاری کی ہے،جس میں انہوں نے سلمان خان سے مدد کی درخواست کی ۔ادھر خبر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر اور فیس بک پر سلمان خان کو پوجاڈڈا کی مدد کرنے کیلئے درخواستیں کرنا شروع کردی ہیں ۔امید کی جارہی ہے کہ پتہ لگنے کے بعد سلمان خان پوجاڈڈا کی مالی مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …