ممبئی (شوبز ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ”براہمسترا“ کے ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئیں ۔عالیہ بھٹ بلغاریہ میں ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ”براہمسترا“ کے ایکشن مناظرکی عکسبندی میں مصروف تھیں کہ اس دوران ان کا دائیں کندھا اور بازو زخمی ہوگیا۔ان کے بازو پر ہینڈ یج لگا ہے جس پر انہیں ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
