گلوکار زین ملک اور گیگی حدید کی راہیں جدا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)معروف امریکی گلوکار زین ملک کی اپنی ماڈل گرل فریننڈ گیگی حدید سے راہیں جداہوگئیں ۔سابق ون ڈائریکشن میوزک بینڈ کے رکن زین ملک اور گیگی نے اپنے مشترکہ بیان میں تعلق توڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے۔دونوں کے درمیان گذشتہ دوسال سے دوستی چل رہی تھی۔دونوں کے انسٹاگرام پر66 ملین اور ٹوئیٹر پر 35 ملین فالوورہیں زین نے کہا کہ وہ اپنے تمام فالوور کے شکرگزار ہیں جہنوں نے ان کے مشکل وقت میں ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جبکہ گیگی نے کہا کہ ان کے درمیان جدائی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔بادامی آنکھوں والی گیگی کا پہلے گلوکار جوئے جان سے افیئر رہا جبکہ زین گلوکار ہ پیری ایڈورڈ کے ساتھ مصروف رہے۔زین نے گیگی کو انسٹا گرام پر فالو کرنا چھوڑدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …